چیف آف دی نیول اسٹاف کا پاکستان نیوی وار کالج لاہور کا دورہ

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پاکستان نیوی وار کالج لاہور کا دورہ کیا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ نیول چیف کی آمد پر کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج ریئر ایڈمرل محمد زبیر شفیق نے ان کا استقبال کیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ نیول چیف نے 50 ویں اسٹاف کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں میری ٹائم سیکیورٹی سے متعلق مختلف چیلنجز پر اظہار خیال کیا۔
ترجمان کے مطابق اس موقع پر نیول چیف نے پاک بحریہ کے جاری مختلف دفاعی منصوبوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کسی بھی محاذ پر کامیابی کے لیے عسکری طاقت کے ساتھ ساتھ ایمان کی مضبوطی اور کردار کی پختگی انتہائی ضروری ہے۔
قبل ازیں کورس کے شرکاء نے “سائبر سپیس بطور پانچویں جنگی محاذ” کے موضوع پر ایک مقالہ بھی پیش کیا۔
[amazonad categoryElectronics”]
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

