Advertisement

عمران اسماعیل کا صوبائی محکمہ قانون سے موصول بلز پر دستخط

،عمران اسماعیل

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے صوبائی محکمہ قانون سے موصول ہونے والے مختلف بلز (نئے اور ترمیم شدہ) پر اتفاقِ رائے کرتے ہوئے دستخط کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل نے صوبائی محکمہ قانون سے موصول ہونے والے مختلف بلز (نئے اور ترمیم شدہ) پر اتفاقِ رائے کرتے ہوئے دستخط کیے ہیں جس میں ملازمین کے لئے ملازمت کی شرائط، ملازمین کی معاشرتی تحفظ اور خواتین کارکنوں کے لئے محفوظ ٹرانسپورٹیشن کی سہولت کی فراہمی شامل ہیں۔

ترمیمی بلز میں نوجوانوں کو آرٹس اور موسیقی میں تعلیم دینے کے لئے انسٹیٹیوٹ کا قیام جبکہ سندھ ہائی ڈینسٹی ڈویلپمنٹ بورڈ اور ضیاءالدین یونیورسٹی امتحانات بورڈ کی تنظیم نو سے متعلق بھی بلز شامل ہیں۔

گورنر سندھ نے “سندھ پروٹیکشن آف جرنلسٹس اور دیگر پریکٹیشنرز بل- 2021” پر بھی دستخط کیے ہیں۔

ترجمان گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ عمران اسماعیل نے آزادی صحافت اور صحافی برادری کو زیادہ سے زیادہ یقینی بنانے کے لئے ہمیشہ آواز بلند کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version