Advertisement

اگر پاکستان افغانستان کو برآمدات بند کر دے تو وہ بھوک سے مر جائیں، وزارت تجارت کی بریفنگ

وزارت تجارت نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستان افغانستان کو برآمدات بند کر دے تو افغانی لوگ بھوک سے مر جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت زرعی مصنوعات کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزارت تجارت کی کمیٹی نے اجلاس کو بریفنگ دی۔

وزارت تجارت کی کمیٹی نے بریفنگ میں بتایا کہ تمباکو کی ایکسپورٹ 41 سے 52 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ کینو کی 24 ملین ڈالر جبکہ آم کی 150 ملین ڈالر کی ایکسپورٹ ہوئی ہے۔

بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ آلو کی برآمدات 85 ملین ڈالر تک پہنچ چکی ہے اور آئندہ سال 100 ملین ڈالر سے زائد کا ہدف ہے اور پاکستان نے 9.34 ملین ڈالر کے ٹماٹر درآمد کئے ہیں۔

Advertisement

وزارت تجارت نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بریگزٹ کی وجہ سے برطانیہ کو ہماری زرعی اجناس کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ سال 4.876 ارب ڈالر کی زرعی اجناس کی برآمدات رہی ہیں۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ افغانستان کو صرف پاکستان سبزیاں اور پھل پہنچا رہا ہے اور اگر پاکستان افغانستان کو برآمدات بند کر دے تو وہ بھوک سے مر جائیں گے۔

خیبر پختونخوا کے سابق صوبائی وزیر برائے سیاحت، ثقافت اور کھیل عاطف خان کا کہنا تھا کہ وزارت تجارت حکام کی آج تک برآمد کنندگان سے ملاقات ہی نہیں ہوئی تو مسائل کیسے حل ہونگے۔

اسپیکر اسد قیصر نے اس موقعہ پر کہا کہ وزارت تجارت حکام برآمد کنندگان کے ساتھ ملکر مشاورت کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزارت تجارت ایکسپورٹ کے مسائل حل کر کے ایک ماہ میں کمیٹی کو رپورٹ دیں۔

Advertisement

اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ ہم کاشتکار کے حقوق کی تحفظ کرتے ہیں اور ایکسپورٹ بڑھانا چاہتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شکتی سائیکلون کے اثرات، کوئٹہ میں گرد و غبار کا طوفان، حدِ نگاہ صفر کے قریب
کراچی میں جرائم بے قابو، 9 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 50 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سرکاری کمپنیوں کے سی ای اوز کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ، سینیٹ کمیٹی نے سوالات اٹھا دیے
اقوام متحدہ، مہاجرین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، امیر مقام کا خطاب
ایف پی سی سی آئی کا تجارتی خسارے میں خطرناک اضافے پر اظہار تشویش
Advertisement
Next Article
Exit mobile version