آئندہ 6 ماہ کے دوران کاروباری صورتحال میں نمایاں بہتری آئے گی، وزیر خزانہ

وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ آئندہ 6 ماہ کے دوران کاروباری صورتحال میں نمایاں بہتری آئے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ نے بزنس کانفیڈنس انڈیکس سروے پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری کے حکومتی اقتصادی پالیسیوں پر اعتماد کا خیرمقدم کرتے ہیں، بزنس کانفیڈنس انڈیکس میں مجموعہ طور پر 59 فیصد بہتری آئی ہے۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ قوانین اور امن و امان کی صورتحال میں بہتری سمیت لاک ڈاؤن میں نرمی بھی باعث بنی اور آئی ایم ایف کی پاکستان کیلئے فنڈز کی فراہمی سے مزید بہتری آئے گی۔
وزیر خزانہ شوکت ترین کا مزید کہنا تھا کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں کاروبار کی بہتری کے لیے اقدامات کئے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

