Advertisement

امید ہے کہ افغانستان کی حکومت جلد ازجلد مطلوبہ معلومات اور رسائی فراہم کرے گی, زاہد حفیظ چوہدری

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ امید ہے کہ افغانستان کی حکومت جلد ازجلد مطلوبہ معلومات اور رسائی فراہم کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خا رجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں نےافغانستان کی وزارت خارجہ کا بیان اورافغانستان کے سفیر کی صاحبزادی کی وڈیو دیکھی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے وفد کو بتایا گیا تھا کہ تحقیقاتی حقائق افغان سفیر کی صاحبزادی کے بیان کی تصدیق نہیں کرتے،سامنے آنے والے حقائق افغان سفیر کی صاحبزادی کے بیان کے مطابق نہیں ہیں۔
زاہد حفیظ کا کہنا تھا کہ وفد سے افغانستان کے سفیر کی صاحبزادی تک رسائی کی درخواست کی گئی جبکہ وفد سے سفارت خانے اور فون ڈیٹا تک رسائی کی درخواست بھی کی گئی ہے۔
ان کا کہناتھا کہ افغانستان کے وفد کو افغان سفیر کی صاحبزادی سے متعلق تمام حقائق سے آگاہ کیاگیا،افغان وفد کو ان تمام مقامات کا دورہ کرایا گیا جہاں افغان سفیر کی صاحبزادی16 جولائی کو گئی تھیں۔افغان وفد کو ایف7، جی 7، راولپنڈی، دامن کوہ، ایف6 اور ایف 9 پارک کا دورہ بھی کرایاگیا تھا۔

Advertisement
ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ وفد کو جیو فنسنگ سمیت تمام ٹیکنیکل ڈیٹا دکھایا گیا تھا،ٹیکسی ڈرائیورز کے بیانات سے اس ڈیٹا کی تصدیق ہوئی ہے
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version