Advertisement

ٹریفک وارڈن نے بچے کے اغواء کی کوشش ناکام بنا دی

لاہور میں ٹریفک وارڈن نے بچے کے اغواء کی کوشش ناکام بنا دی۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ لاہور کے علاقہ کالج روڈ پر پیش آیا جہاں پٹرولنگ آفیسر نے نامعلوم موٹرسائیکل سوار کو زبردستی روتے ہوئے بچے کو لے جاتے دیکھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آفیسر نے مشکوک جانتے ہوئے موٹرسائیکل سوار کو روکا جس پر بچے نے آفیسر کو دیکھتے ہی چیخنا چلانا شروع کر دیا۔

ذرائع نے کہا کہ موٹرسائیکل سوار نے موقعہ پر موٹرسائیکل اور بچے کو چھوڑ کر فرار ہونے کی کوشش کی جس پر وارڈن ظہیر نے ابوبکر نامی موٹرسائیکل سوار کو دبوچ لیا۔

بچہ محمد موسیٰ نے کہا کہ مجھے موٹرسائیکل سوار زبردستی کہیں لے جا رہا تھا۔

Advertisement

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ٹریفک وارڈنز نے بچے اور موٹرسائیکل سوار کو مزید کارروائی کے لیے ٹاؤنشپ پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version