مٹھی بھر دہشت گرد قوم کے پختہ عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے، عثمان بزدار

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مٹھی بھر دہشت گرد قوم کے پختہ عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کوئٹہ میں سیرینا چوک کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں جاں بحق پولیس اہلکاروں کے لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ ہیں۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہ مٹھی بھر دہشت گرد قوم کے پختہ عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے، پنجاب حکومت غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
Advertisement
کورونا وائرس وباء
Advertisement

