آگ میں گر کر مزدور جاں بحق

شجاع آباد: پل گچھڑ والی پر اینٹوں کے بھٹے کی آگ میں گر کر مزدور جاں بحق ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ شجاع آباد میں پیش آیا جہاں سکندر آباد کا رہائشی 22 سالا فیصل اینٹوں کے بھٹے میں پاؤں سلپ ہونے کی وجہ سے آگ میں گر گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل اینٹوں کے بھٹے پر مزدوری کرتا تھا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ جیسے ہی یہ واقعہ پیش آیا ریسکیو 1122 اور فائر برگیڈ کو اطلاع کر دی گئی۔ آدھے گھنٹے کے آپریشن کے بعد لاش کو آگ سے نکال لیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ لاش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
Advertisement
کورونا وائرس وباء
Advertisement

