Advertisement

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کا نوابزادہ نصراللہ خان کو ان کی اٹھارویں برسی پر خراج عقیدت

بلاول بھٹو نے نوابزادہ نصراللہ خان کو ان کی اٹھارویں برسی پر خراج عقیدت پیش کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بزرگ سیاستدان مرحوم نوابزادہ نصراللہ خان کی برسی پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کے لیے جدوجہد کی تاریخ نوابزادہ نصراللہ خان کے تذکرے کے بغیر ادھوری رہے گی۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مرحوم نوابزادہ نصراللہ خان پختہ سوچ رکھنے والے ہمہ گیر شخصیت کے مالک تھے اور وہ رواداری اور جمہوری اقدار و روایات کے امین تھے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جمہوریت کی جدوجہد میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور مرحوم نوابزادہ نصراللہ خان سیاسی اتحادی رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مرحوم نوابزادہ نصراللہ خان کی بلا مفاد و مصلحت جدوجہد تمام جمہوریت پسندوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

Advertisement
پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی جدوجہد اس پاکستان کے لیے ہے جہاں آئین وقانون کی پاسداری اور مساوات ہو، جو مرحوم نوابزادہ نصراللہ خان کا بھی خواب تھا۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version