Advertisement

مظفر گڑھ میں مچھلی کے شکار پر جھگڑا، ایک شخص جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی

مظفر گڑھ میں مچھلی کے شکار پر جھگڑا ہونے کے باعث ایک شخص جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ میں تھانہ بیٹ میر ہزار کی حدود لنڈی پتافی دریائے سندھ کے مقام پر مچھلی کے شکار پر جھگڑا ہونے کے باعث سابق وفاقی وزیر عبدالقیوم جتوئی کے بیٹے داود جتوئی کا گن مین عباس غزلانی موقع پر جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

ذرائع نے کہا کہ جاں بحق ہونے والا عباس غزلانی اس وقت داود خان جتوئی کے ماموں ضیاء اللہ جتوئی کے پاس ملازمت کر رہا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع پا کر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔

پولیس نے کہا کہ گولیاں لگنے سے عباس غزلانی موقع پر جاں بحق ہوا جبکہ رب نواز اور اسحاق شدید زخمی ہوئے ہیں۔ جاں بحق عباس کی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

Advertisement

پولیس نے کہا کہ لسکانی برادری کے مسلح افراد فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق غلام عباس غزلانی کے جاں بحق ہونے اور دو افراد کے زخمی ہونے پر علاقے میں شدید کشیدگی ہو گئے ہے۔ غزلانی اور لسکانی قبیلے کے درمیان بڑھتی کشیدگی کو دیکھ کر مظفر گڑھ سے ریزریو پولیس کے جوان لنڈی پتافی کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑھتی کشیدگی کے باعث سابق وفاقی وزیر قیوم جتوئی اور اس کے بیٹے داود جتوئی کی سکیورٹی پر اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وفاقی وزیر کے کزن اور اس کے بیٹے کے ماموں ضیاء اللہ جتوئی کی سکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے۔

ایس ایچ او بیٹ میر ہزار عبدالکریم کھوسہ کا اس واقعے پر کہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کردی گئی ہے اور انہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست پر اعتراضات دور
دیوالی کے روز بھی لاہور کی فضا آلودہ، حکومت کی شہریوں سے احتیاط کی اپیل
بلوچستان کے علاقے رکنی کے قریب 5.0 شدت کا زلزلہ
دیوالی کے موقع پر صدر و وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
نیتن یاہو نے امن معاہدے کو روند ڈالا ، عالمی برادری فوری نوٹس لے ، علامہ طاہر اشرفی
افغانستان ، ایران اور روس کے ساتھ بارٹر ٹریڈ شرائط نرم ، وزارت تجارت کا نوٹیفکیشن جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version