Advertisement

یوٹیلیٹی اسٹور کی سرکاری چینی بلیک میں فروخت کرنے والا گروہ گرفتار

یوٹیلیٹی اسٹور کی سرکاری چینی بلیک میں فروخت کرنے والے گروہ کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عادل وسیم اور ایس ایچ او شرقی عبداللہ جلال کی مشترکہ کارروائیوں کی وجہ سے پشاور میں یوٹیلیٹی اسٹور کی سرکاری چینی بلیک میں فروخت کرنے والا گروہ لیڈر سمیت گرفتار ہو گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر پشاور خالد محمود نے کہا کہ گروہ کے ارکان یوٹیلیٹی سٹورز انتظامیہ کی ملی بھگت سے چینی بلیک میں فروخت کر رہے تھے۔ ہم نے یوٹیلیٹی اسٹور کا مینیجر بھی گرفتار کر لیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر پشاور نے کہا کہ ہم نے چارسدہ روڈ اور انڈسٹریل اسٹیٹ میں گوداموں پر چھاپہ مارا تھا اور چھاپے کے دوران یوٹیلیٹی اسٹور سے 52 چینی سے بھری بوریاں برآمد ہوئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہزاروں کی تعداد میں خالی شدہ پلاسٹک بیگ بھی یوٹیلیٹی اسٹور سے برآمد ہوئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر پشاور کا کہنا تھا کہ گروہ کے ارکان یوٹیلیٹی اسٹور کی پیکنگ سے چینی نکال کر پرائیویٹ پیکنگ میں پیک کر کے بیچتے تھے۔

Advertisement

ڈپٹی کمشنر پشاور خالد محمود کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لگتا ہے تورا بورا بھلا دیا جہاں سے آپ دم دبا کر بھاگے تھے،افغانستان کوواضح پیغام
افغان طالبان اور بھارتی دہشتگردوں کی فائرنگ سے مادر وطن پر قربان شہداء کو محسن نقوی کا خراج تحسین
افغان طالبان کا بلا اشتعال حملہ؛ پاک فوج کا بھرپور جواب، 200 سے زائد دہشتگرد ہلاک، 23 جوان شہید
ڈیرہ اسماعیل خان، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کا متاثرہ پولیس ٹریننگ اسکول کا دورہ
افغان جارحیت کو ناکام بنانے کے بعد پاک فوج کے جوان کا لہو گرما دینے والا بیان سامنے آگیا
سندھ میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version