Advertisement

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 14751 نمونوں کی جانچ کی گئی، وزیراعلیٰ سندھ

CM Sindh speaks over the statement of PM Imran Khan

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 14751 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 784 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 15 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اموات کی مجموعی تعداد 7310 ہو چکی ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ آج مزید 148 مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 415127 ہو چکی ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ اب تک 5908680 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور اب تک اب تک 452328 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت 29891 مریض زیر علاج ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ 29261 گھروں میں، 38 آئسولیشن سینٹرز میں اور 592 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ 530 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، 37 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے 784 نئے کیسز میں سے 395 کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی 123، ضلع شرقی 110، کورنگی 47، ضلع جنوبی 43، ضلع غربی 37 اور ملیر میں سے 35 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Advertisement

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ حیدرآباد 63، سجاول 41، شہید بے نظیر آباد 40، بدین 35، مٹیاری 26، ٹنڈو محمد خان 25، سانگھڑ 24، تھرپارکر اور ٹھٹھہ 18۔ 18، میرپورخاص 16، دادو اور ٹنڈو الہ یار 14۔ 14، لاڑکانہ 10، خیرپور 7، گھوٹکی اور جیکب آباد 2۔ 2، کشمور، سکھر، شکارپور، عمرکوٹ  اور نوشہروفیروز میں1 اور 1 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی قیاس آرائیاں مسترد کر دیں
ایم کیوایم کے وفد کی شہبازشریف سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بات چیت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version