خطے کے امن، ترقی، استحکام کے مشترکہ مقصد کے لیے کام جاری رہے گا، جنرل ندیم رضا

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کہا ہے کہ خطے کے امن، ترقی، استحکام کے مشترکہ مقصد کے لیے پاکستان ایس سی او کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔
اپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے روس کا دورہ کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ندیم رضا نے ایس سی او ممالک کے چیفس آف جنرل اسٹاف کے اجلاس میں بھی شرکت کی جس میں خطے کی جیو پولیٹیکل، افغانستان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اجلاس میں دنیا کے مختلف ریجن میں دہشت گرد تنظیموں کی سرگرمیوں پر بھی بات چیت کی گئی ہے۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا ہے کہ اجلاس کے دوران جنرل ندیم رضا نے عالمی امن کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کے مثالی کردار و تعاون کو اجاگر کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دوران اجلاس جنرل ندیم رضا نے یقین دہانی کرائی ہے کہ خطے کے امن، ترقی، استحکام کے مشترکہ مقصد کے لیے پاکستان ایس سی او کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور افغانستان میں امن کے ثمرات سے پورے خطے کو فائدہ پہنچئے گا۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا ہے کہ دورے کے دوران جنرل ندیم رضا کی روس کے جنرل اسٹاف اور چین کے چیف آف جوائنٹ اسٹاف سے الگ الگ ملاقاتیں بھی ہوئی ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران جنرل ندیم رضا نے کہا ہے کہ پاکستان روس اور چین کے ساتھ دفاعی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور اسی لئے روس اور چین کے ساتھ دو طرفہ دفاعی تعاون کا مزید فروغ چاہتے ہیں۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات کے دوران جنرل ندیم رضا کا کہنا تھا کہ روس اور چین کے ساتھ دفاعی تعاون بڑھا کر بامعنی، طویل مدتی اسٹریٹجک تعلقات فروغ پا سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

