Advertisement

سرگودھا میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ، 1 شخص جاں بحق جبکہ 3 زخمی

سرگودھا میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ ہونے کی وجہ سے 1 شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ سرگودھا کے علاقے نصیرپورکلاں میں تھانہ مڈھ رانجھا کے قریب پیش آیا جہاں علاقے کے دو گروپوں کے درمیان زمین کے معاملے پر تنازعہ ہو گیا جس کی وجہ سے دونوں نے آپس میں فائرنگ شروع کر دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ذرائع نے کہا کہ فائرنگ سے قتل ہونے والا محمد شہباز سگھر والا کا رہائشی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں سیف اللہ، فوزیہ پروین اور غلام نبی شامل ہیں۔

Advertisement

ذرائع نے کہا کہ تھانہ مڈھ رانجھا پولیس نے فوری موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ لعش اور زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور
پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں "دوستریم–5" جاری
لیاقت علی خان کی دیانت اور جمہوری اصول آج بھی قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں، صدر مملکت
بطور قوم ہمیں غذائی تحفظ اور موسمیاتی چیلنجز کے مقابلے کے لیے متحد ہونا ہوگا، وزیراعظم
پنجاب حکومت کا انتہا پسندی میں ملوث جماعت پر پابندی کی سفارش کا فیصلہ
شہید ملت لیاقت علی خان کی 74ویں برسی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version