Advertisement

نواز شریف کے نام کی ویکسی نیشن اینٹری کرنے کا معاملہ

نواز شریف کے نام کی ویکسی نیشن اینٹری کرنے کا معاملہ پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں غلط ڈیٹا اینٹری کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج ہو گیا ہے۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ نے کہا کہ غلط ڈیٹا اینٹری کرنے والے افراد کے خلاف 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

سیکرٹری عمران سکندر بلوچ نے کہا کہ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کی جانب سے ایف آئی اے کو کارروائی کے لیے خط لکھا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ واقع میں ملوث افراد کو سزا دی جائے گی۔

Advertisement

عمران سکندر بلوچ نے کہا کہ ہمارے ڈیپارٹمنٹ میں ایسے عناصر کی کوئی جگہ موجود نہیں ہے۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر نے مزید کہا کہ واقعے کی مزید تحقیقات اور مرکزی ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی ٹیم اس معاملے کی تحقیق کرنے کے لیے کوٹ خواجہ سعید ہسپتال پہنچ گئی ہے اور ان کے ساتھ محکمہ صحت کے  افسران بھی شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version