Advertisement

نیب کراچی کی ملیر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے سابق ڈی جی محمد سھیل کے خلاف انکوائری شروع

نیب کراچی نے ملیر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے سابق ڈی جی محمد سھیل کے خلاف انکوائری شروع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب کراچی نے ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سابق ڈی جی محمد سھیل کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں، اختیارات کا ناجائز استعمال اور کرپشن کی انکوائری شروع کر دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کراچی نے لوکل گورنمنٹ سندھ کے سیکرٹری کو خط لکھا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خط میں ملير ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی جنوری 2006 سے لے کر آج تک خرچ کی گئی بجٹ تفصیلات، گورننگ باڈی کے اجلاس کی تفصیلات، بھرتیوں، مقرریوں اور اتھارٹی میں کے ڈی اے اور دیگر اداروں سے کی گئی مقرریوں کی تفصیلات کے بارے میں پوچھا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے سیکریٹری سندھ لوکل گورنمنٹ کو ہدایت کی کہ اس ضمن میں کی گئی تمام تر معلومات محکمے کے سیکشن افسر کے ذریعے نیب کراچی کو مہیا کی جائیں۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں 2011 سے 2016 تک 1000 سے زائد افراد کو سروس قوانین کے برخلاف اتھارٹی میں بغیر اشتہار، ٹیسٹ اور انٹرویوز کے ملازمتیں دی گئی تھیں۔

ذرائع کے مطابق اتھارٹی میں مختلف ادوار میں اربوں روپے کی زمینیں خلاف قانون مختلف افراد اور کمپنیز کو بھی دی گئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کا خواب حقیقت بن گیا
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سیکیورٹی فورسز کا شیرانی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
شہر قائد میں کہیں ہلکے کہیں گہرے بادلوں کا راج، موسم خوشگوار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version