پاکستان اور قزاقستان کے درمیان تجارت اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

وزیراعظم عمران خان اور قزاقستان کے صدر قاسم جومارٹ توکایوف نے پاکستان اور قزاقستان کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور ٹرانسپورٹیشن کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور قزاقستان کے صدر کی ملاقات کا اعلامیہ جاری ہوا ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ وزیراعظم عمران خان نے اس ملاقات میں ملکی ریلوے منصوبے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔
اعلامیہ میں بتایا گیا کہ ریلوے منصوبہ ازبک شہر ترمیز سے شروع ہو کر مزار شریف، کابل، جلال آباد اور پشاور تک ہو گا۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اعلیٰ سطح سیاسی روابط کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اس ملاقات میں قازقستان کے صدر کو پاکستان آنے کی دعوت بھی دی۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ قازقستان کے صدر نے بھی وزیراعظم عمران خان کو اپنے ملک کے دورے کی دعوت بھی دی ہے۔
زیر اعظم کا اس ملاقات میں کہنا تھا کہ پاکستان اپنی وژن سینٹرل ایشیا پالیسی کے تحت وسط ایشیائی ریاستوں کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان وسط ایشیائی ملکوں کو سمندری تجارت کے لیے اپنی بندرگاہوں سے مختصرترین روٹ فراہم کرسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

