Advertisement

لاہور میں 4 خطرناک اشتہاری ملزمان گرفتار

لاہور میں پولیس نے 4 خطرناک اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تین ماہ قبل 2 شہریوں کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے 4 خطرناک اشتہاری ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار کمبوہ نے کہا کہ گرفتاراشتہاری ملزمان میں ثناء اللہ، سیف اللہ، احسان اللہ اوراللہ دتہ شامل ہیں۔

عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ مقتولین عمر فاروق اور مشتاق احمد اپنی والدہ کی قبر پر فاتحہ خوانی کے لیے قبرستان گئے تھے، قبرستان میں چھپ کر بیٹھے ہوئے ملزمان نے مقتولین پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

ایس پی عاصم افتخار نے کہا کہ ملزمان قتل کی سنگین واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے۔

Advertisement

ایس پی سی آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزمان نے پراپرٹی کے تنازعے کی رنجش پر دونوں شہریوں کو قتل کیا تھا۔

عاصم افتخار نے کہا کہ گرفتارملزمان نے شہریوں کو بے دردی سے قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔

ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار کمبوہ کا مزید کہنا تھا کہ ڈی ایس پی سی آئی اے صدر ڈویژن سلیم مختار بٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version