Advertisement

اسلام آباد میں پاکستان میڈیکل کمیشن کے باہر طالبعلموں کا احتجاج

اسلام آباد میں پاکستان میڈیکل کمیشن کے باہر طالبعلموں نے دھرنا دی دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹوڈنٹس کی جانب سے ایک روز ایک ایم ڈی کیٹ کروانے کا مطالبہ نہ ماننے پر طلبہ نے پاکستان میڈیکل کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایم سی بلڈنگ کے باہر سیکیورٹی کے انتظامات بہت سخت کر دیے گئے ہیں اور احتجاج سے نمٹنے کے لیے پولیس کی ڈنڈا بردار نفری موقع پر مقام پر پہنچ گئی ہے۔

ذرائع نے کہا کہ اسٹوڈنٹس کی بڑی تعداد پی ایم سی کے باہر پہنچ کر پی ایم سی کے خلاف شدید نعرے بازی کر رہی ہے۔ اسٹوڈنٹس کی جانب سے ایک روز ایک ایم ڈی کیٹ کروانے اور دوبارہ سے ایم ڈی کیٹ منقعد کروانے کا مطالبہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج میں میل و فی میل اسٹوڈنٹس اور یہاں تک کے اسٹوڈنٹس کے والدین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ہے۔

Advertisement

اسٹوڈنٹس کا احتجاج میں کہنا تھا کہ گزشتہ روز ٹیپس کی ویب سائٹ ہیک ہونے سے لاکھوں سٹوڈنٹس کا ڈیٹا چوری ہوا ہے۔

اسٹوڈنٹس کا کہنا تھا کہ پی ایم سی کے نائب صدر اس ادارے میں اپنی اجارہ داری برقرار رکھنا چاہتے ہیں اور ان کی وجہ سے لاکھوں بچوں کا مستقبل خطرے میں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایم سی حکام نے احتجاجی اسٹوڈنٹس کو مذاکرات کے لیے اندر آفس میں بلا لیا اور اسٹوڈنٹس کا 5 رکنی وفد نائب صدر علی رضا سے مذاکرات کے لیے روانہ ہو گیا تھا۔ مذاکرات میں ایس پی صدر نوشیروان علی بھی موجود تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں اسٹوڈنٹس نے سڑک بلاک کر کے پی ایم سی کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

طلباء کا مزید کہنا تھا کہ احتجاج کرنے والی خواتین کو گھروں میں جانے کی اجازت ہے، لڑکے پی ایم سی کے باہر دھرنا دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
کراچی، ٹائروں کے گودام میں خوفناک آتشزدگی، 19 گھنٹوں سے ریسکیو آپریشن جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version