Advertisement

کراچی میں کیبل نیٹ کے دفتر میں مسلح ملزمان کی ڈکیتی

کراچی میں کیبل نیٹ کے دفتر پر مسلح ملزمان نے ڈکیتی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ واردات کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاون میں پیش آئی جہاں کچھ مسلح ملزمان نے کیبل نیٹ کے دفتر میں ڈکیتی کی اور ساتھ شہری پر تشدد بھی کیا جس کی سی سی ٹی وی ویڈیو بول نیوز نے حاصل کر لی۔

سی سی ٹی وی میں دیکھا گیا کہ چار ملزمان دفتر میں گھسے اور لوٹ مار کرنے لگے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق چاروں ملزمان قمیض شلوار میں ملبوس تھے اور فیس ماسک پہنا ہوا تھا۔

فوٹیج میں ملزمان کو ایک شہری پر تشدد کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان 17 ہزار کے قریب رقم اور 4 موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس واردات میں کل 6 افراد شامل تھے اور لوٹ مار کرنے والے ملزمان کے دو ساتھی باہر کھڑے ہوئے تھے۔

ذرائع کے مطابق ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے بھی ایک راہگیر کو لوٹ مار کا نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گذشتہ رات ساڑھے 11 بجے مہران ٹاون میں پیش آیا ہے۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ اس واقعے کا مقدمہ درج ہو چکا ہے اور اس واردات کی تحقیقات جاری ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version