Advertisement

پی آئی اے خواتین کو محفوظ سفر فراہم کرنے کے لیے سرکاری طور پر اقدامات اٹھانے والی دنیا کی پہلی ایئرلائن قرار

پائلٹس

پی آئی اے خواتین کو محفوظ سفر فراہم کرنے کے لیے سرکاری طور پر اقدامات اٹھانے والی دنیا کی پہلی ایئرلائن قرار دے دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے اور اقوام متحدہ کی ویمن ایجنسی اور وقاقی محتسب برائے ہراسانی کے مابین معائدہ ہوا جس میں یہ طے پایا کہ پی آئی اے اپنے دفاتر، ایئر پورٹس اور جہاز میں ہراستگی کو روکنے کے لیے شعور اجاگر کرے گا۔ اس لحاظ سے پی آئی اے خواتین کو محفوظ سفر فراہم کرنے کے لیے سرکاری طور پر اقدامات اٹھانے والی دنیا کی پہلی ایئرلائن بن گئی ہے۔
پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ان مقامات پر ہراستگی کو روکنے کے لیے وفاقی محتسب سے مل کر قانونی چارہ جوئی بھی کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے اپنی پروازوں اور تمام دفاتر میں حراستگی کو روکنے کے لیے اقوام متحدہ کے پروگرام میں شامل ہو گیا ہے اور پی آئی اے دنیا کی پہلی ایئر لائن ہے جس نے اقوام متحدہ کے پروگرام کو نافذ کرنے کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔
ایئر مارشل ارشد ملک نے اس موقعے پر کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے پی آئی اے کا انتخاب پی آئی اے اور پاکستان کے لیے ایک اعزاز ہے۔

Advertisement
ایئر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ بہنوں اور بیٹیوں کی حفاظت اور حسن سلوک سے پیش آنا ہماری مذہبی اور قومی روایت ہے۔
یو این وومن کی سربراہ شرمیلا رسول نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی میں آمد و رفت اور ٹرانسپورٹ کا نظام اہمیت کا حامل ہے اور پاکستان جیسے ملک میں نصف آبادی خواتین پر مشتمل ہے۔ خواتین کو محفوظ ٹرانسپورٹ اور ماحول فراہم کرنے سے ملک بہت زیادہ ترقی کرے گا۔
وفاقی محتسب کشمالہ طارق نے پی آئی اے اور یو این ویمن کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی محتسب معاشرے میں ہراستگی کو روکنے اور ہراساں کرنے والے کو منطقی انجام پہنچانے کے لیے سرگرم رہے گا۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شرم الشیخ، وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں، فلسطین سے یکجہتی کا اعادہ
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
شرم الشیخ، وزیر اعظم اور صدر محمود عباس کی ملاقات، فلسطینی عوام کو خراج تحسین
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version