ایس ایس پی مٹیاری آصف بگھیو اور ان کے پرسنل اسسٹنٹ لیاقت عباسی کی وڈیو وائرل

ایس ایس پی مٹیاری آصف بگھیو اور ان کے پرسنل اسسٹنٹ لیاقت عباسی کی وڈیو وائرل ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی مٹیاری آصف بگھیو کی مبینہ منشیات فروشوں سے ڈیل کی وڈیو سامنے آ گئی ہے۔
ویڈیو میں ایس ایس پی مٹیاری نے پیسوں کے عیوض منشیات فروشی سے متعلق ڈیل کی۔
مٹیاری ویڈیو میں ڈیل کرنے والے منشیات فروش نے ایس ایس پی کو بتایا کہ انہوں نے اس کے پی اے کو پندرہ لاکھ روپے دے دیے ہیں جس پر ایس ایس پی نے کہا کہ اب آپ کے علاقے سے منشیات کی گاڑیاں گزر سکتی ہیں اور اس میں کوئی روک تھام نہیں ہو گی۔
منشیات فروش نے ویڈیو میں کہا کہ آپ کے پرسنل اسسٹنٹ لیاقت عباسی کو پندرہ لاکھ روپے آپ کے کہنے پر دے دیے ہیں۔ ایس ایس پی مٹیاری نے منشیات فروشوں کے جواب میں کہا کے ٹھیک ہے آپ کا کام ہو جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

