Advertisement

عمر شریف ہم میں نہیں رہے، یہ سن کر یقین نہیں آ رہا، ریما خان

اداکارہ ریما خان نے کہا ہے کہ عمر شریف ہم میں نہیں رہے، یہ سن کر یقین نہیں آ رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ ریما اور ان کے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب نے عمر شریف کے انتقال پر ویڈیو بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس صدمے سے ابھی تک باہر نہیں آ پائے۔
ریما خان نے کہا کہ عمر شریف ہم میں نہیں رہے، یہ سن کر یقین نہیں آ رہا۔
ڈاکٹر طارق شہاب کا کہنا تھا کہ جرمن ڈاکٹرز نے کل تک کہا کہ عمر شریف ایک دو روز میں امریکہ روانہ ہو جائیں گے مگر ڈائلسز کے بعد عمر شریف کی حالت بگڑ گئی اور وہ اس دنیا سے چلے گئے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے مایہ ناز کامیڈین عمر شریف جرمنی میں انتقال کرگئے ہیں۔

Advertisement
عمرشریف کو طبیعت خرابی کے باعث جرمنی منتقل کیا گیا تھا ، عمر شریف عارضہ قلب اور دیگر مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے، وہ گزشتہ کئی ہفتوں سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
یاد رہے کہ عمر شریف کو علاج کے لیے امریکی دارالحکومت واشنگٹن پہنچایا گیا تھا، جہاں معروف پاکستانی اداکارہ ریما خان کے شوہر اور ماہر امراض قلب ڈاکٹر طارق شہاب نے ان کے علاج کے لیے جارج واشنگٹن یونیورسٹی اسپتال میں انتظامات کر رکھے تھے۔
فخر پاکستان عمر شریف کی امریکا منتقلی اور اہل خانہ کے ویزوں کے لیے بھی ڈاکٹر طارق شہاب نے ہی تگ و دو کی تھی، عمر شریف کو لینے کے لیے ائیر ایمبولینس پیر کی دوپہر منیلا سے پاکستان پہنچی تھی۔
عمر شریف19 اپریل1955 کو پیدا ہوئے ،عمرشریف نے اپنے کیریئر کا آغاز1974 میں14 سال کی عمر میں اسٹیج اداکاری سے کیا تھا ، عمرشریف کو بہترین اداکار اورڈائریکٹر کا ایوارڈ1992میں دیا گیا تھا،عمرشریف کوبہترین کارکردگی پرتمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version