Advertisement

پاکستان کی خارجہ پالیسی سوالیہ نشان بنتی جا رہی ہے، مہتاب اکبر راشدی

سابق رکن سندھ اسمبلی مہتاب اکبر راشدی نے کہا ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی سوالیہ نشان بنتی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں دی انٹلیکچولز فورم کی جانب سے “افغانستان کا پیچیدہ معاملہ اور اس کے اثرات” پر سیمینار کا انعقاد ہوا جس میں سابق رکن سندھ اسمبلی مہتاب اکبر راشدی نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ہماری زبان، ثقافت اور معشیت سب خطرے میں ہے۔
سابق رکن سندھ اسمبلی نے کہا کہ ہماری خارجہ پولیسی سب سے زیادہ زیرِ بحث ہے اور پاکستان کی خارجہ پالیسی سوالیہ نشان بنتی جا رہی ہے۔
مہتاب اکبر راشدی کا کہنا تھا کہ ہماری خارجہ پالیسی ہمیں بہت کمزور دکھائی دیتی ہے، ہمارے پڑوسی ممالک ہم سے خوش نہیں ہیں۔
سابق رکن سندھ اسمبلی نے کہا کہ افغانستان کے جو بھی مسائل ہوں اس نے پھر بھی پاکستان کو اپنا دوست تصور نہیں کیا ہے۔

Advertisement
سابق رکن سندھ اسمبلی مہتاب اکبر راشدی کا مزید کہنا تھا کہ امریکی صدر نے اپنی تقریر میں کہا ہے کہ ہم ایک نیا دور شروع کرنے جا رہے ہیں جس میں مختلف بلاکس والی پالیسیز نہیں ہوں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیمینار میں رضا ربانی، عبدالمالک بلوچ، مصطفی کمال، مہتاب اکبر راشدی، ایاز لطیف پلیجو، محبوب شیخ، اشفاق میمن، ایوب شیخ، عبدالوہاب بلوچ اور شاہد مسعود نورانی نے خصوصی شرکت کی۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version