Advertisement

نور مقدم کی ماں کا پہلا رلا دینے والا بیان سامنے آگیا

اسلام آباد میں بےدردی سے قتل کی جانے والی نور مقدم کی والدہ کے بیان نے سب کو رلا دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں سابق سفارت کار شوکت مقدم کی بیٹی نور مقدم کے قتل کے کیس میں انصاف کے لئے احتجاج کرتے ہوئے ان کی ماں کوثر مقدم نے ایک بیان دیا ہے جس نے سب کو رلا دیا ہے۔

کوثر مقدم نے بتایا ہے کہ ان کی بیٹی نور ان سے بے حد محبت کرتی تھی اور اب وہ قدر بے چین رہتی ہیں کہ انہیں رات میں نیند نہیں آتی ہے۔

کوثر مقدم نے بتایا ہے کہ وہ دیوانہ وار اپنی بیٹی کو پورے گھر میں دھونڈتی رہتی ہیں کہ کہیں سے ان کی نور آجائے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مجھے میری نور کے قتل کا انصاف چاہیئے اور میں چاہتی ہوں کہ قاتلوں کو سخت سزا دی جائے۔

Advertisement

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سابق سفارتکار شوکت مقدم کی بیٹی نور مقدم کے قتل کے مقدمے میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر کی والدہ عصمت آدم جی کی ضمانت کی درخواست ’عورت ہونے کی بنا پر‘ منظور کر لی ہے۔

سپریم کورٹ نے انھیں متعلقہ عدالت میں 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔ عصمت آدم جی پر قتل کے جرم میں معاونت کا الزام ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے ضابطہ فوجداری میں ایسی ضمانت کے لیے گنجائش موجود ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version