لوگ بھوک سے مر رہے ہیں اور عمران خان کہتے ہیں کہ سب ٹھیک ہے، اویس شاہ

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس شاہ نے کہا ہے کہ لوگ بھوک سے مر رہے ہیں اور عمران خان کہتے ہیں کہ سب ٹھیک ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس شاہ نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک دن صبح کو سب اُٹھیں گے تو عمران خان اور ان کے ارسطو وزراء بھاگ چکے ہوں گے، ایسا اس ملک میں ہوتا رہا ہے۔
اویس شاہ نے کہا کہ عمران خان کو چاہیے کہ جن وزراء کا نام اس پنڈورا باکس میں آیا ہے ان سے استعفیٰ لیں۔ کسی غیر ملکی ادارے سے اس معاملے کی انکوائری کرائیں اور اگر کسی غیر ملکی ادارے سے انکوائری نہیں کراتے تو اسمبلی میں ان وزراء کو لے کر آئیں۔ اپوزیشن کو اعتماد میں لیں اور معاملے کی چھان بین کریں۔
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ حکومت انکوائری بھی ن لیگ اور پی پی والوں ہی کی کرواتی ہے، جو حکومتی اتحادی ہیں جیسے ق لیگ یا کراچی والے نفیس لوگ، ان کی کوئی انکوائری نہیں کراتا۔
اویس شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ملک کو تباہ کر دیا ہے، تین سال میں جو مہنگائی ہوئی وہ تیس سال میں نہیں ہوئی ہے۔ مہنگائی کا یہ عالم ہے کہ لوگ بھوک سے مر رہے ہیں لیکن پھر بھی یہ کہتے ہیں کہ سب ٹھیک ہے۔ مہنگائی ہو، تیل اور بجلی کی قیمت بڑھے تو وزیر اعظم کو استعفیٰ دینا چاہیے۔
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس شاہ کا مزید کہنا تھا کہ وہ رنگ روڈ والا اسکینڈل کہاں گیا اور اس کا کیا ہوا؟ پنڈورا لیکس تو چلو باہر سے آئی ہے لیکن جو ملک میں ان کی لیکس ہیں وہ کون پکڑے گا؟
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

