Advertisement

لاڑکانہ میں خاتون کا زیر علاج نومولود بچی لے کر فرار ہونے کا واقعہ

نومولود بچے

لاڑکانہ میں خاتون کا زیر علاج نومولود بچی لے کر فرار ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کے چانڈکا چلڈرن ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں ایک خاتون نے زیر علاج نومولود بچی لے کر فرار ہونے کا انکشاف کیا ہے۔
ذرائع نے کہا کہ بچی کے لاپتہ ہونے پر لواحقین نے سراپا احتجاج کیا ہے۔
والد واحد بخش مغیری کا کہنا تھا کہ میں گزشتہ روز اپنی اہلیہ کو ڈیلیوری کے لیے شیخ زید وومن ہسپتال لایا تھا جہاں میرے جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔
والد واحد بخش نے کہا کہ بیٹی کی طبعیت خراب ہونے پر شیخ زید چلڈرن ایمرجنسی وارڈ میں داخل کروایا تھا۔ میں اکیلہ ہونے کی بنا پر وارڈ میں موجود خاتون کو بچی کا خیال رکھنے کا کہہ کر خون کا بندوبست کرنے گیا تھا۔ چلڈرن ہسپتال واپس آیا تو وہاں موجود خاتون کے ساتھ میری بچی غائب تھی۔

Advertisement
ذرائع کا کہنا تھا کہ ہسپتال انتظامیہ نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور فون نمبر کی مدد سے بچی لے کر فرار ہونے والی خاتون کی اطلاع پولیس کو دی۔ پولیس کے پہنچنے پر خاتون نے مردہ بچی کی لاش پولیس کے حوالے کر دی۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ والدین نے کہا کہ مردہ ملنے والی بچی ہماری نہیں، یہ بچی 8 دن کی ہے جبکہ ہماری بچی ایک دن کی تھی۔ پولیس ہسپتال انتظامیہ بھی پریشانی میں مبتلہ ہو گئے ہیں۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version