Advertisement

پاکستان کی زراعت میں بہتری آ رہی ہے، فخر امام

وفاقی وزیر نیشنل فوڈ اینڈ سیکیورٹی فخر امام نے کہا ہے کہ پاکستان کی زراعت میں بہتری آ رہی ہے۔
فخر امام نے ملتان میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی زراعت میں بہتری آ رہی ہے، پچھلے سال کی نسبت اس سال ہمارے ہدف سے زیادہ پیداوار ہوئی ہے۔ اگر موسم نے ساتھ دیا تو ہم اپنا ٹارگٹ پورا کر لیں گے۔
فخر امام کا کہنا تھا کہ موسم اچھا رہنے سے کپاس کی فصل پر اچھے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ 60 فیصد ہماری امپورٹ کپاس پر ہے جس کی اس دفعہ اچھی پیداوار ہوئی ہے۔
وفاقی وزیر نیشنل فوڈ اینڈ سیکیورٹی کا کہنا تھا کہ اگلے ہفتے تک گندم کی نئی قیمت کا تعین کیا جائے گا، 225 روپے گنے کی سرکاری قیمت مقرر کی گئی ہے اور کھاد کی قیمتیں بڑھی ہیں کیونکہ 70 فیصد ہم باہر سے کھاد منگواتے ہیں۔
فخر امام نے کہا کہ چھوٹے کاشتکاروں کے لیے سبسڈی دی جا رہی ہے، کسان کارڈ کے ذریعے کسانوں کو سبسڈی سے فائدہ ہو گا۔

Advertisement
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ افغانستان کی 39 ملین آبادی کو خوراک کی کمی ہے، سرکاری حد تک ہم گندم اور دھان بھی افغانستان کو فراہم کریں گے۔
وفاقی وزیر نیشنل فوڈ اینڈ سیکیورٹی فخر امام کا مزید کہنا تھا کہ جب ہم ریسرچ کو بڑھائیں گے تو اچھے نتائج ملیں گے۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version