Advertisement

بیٹی کی شادی کے لیے رقم ادھار مانگنے پر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی

بیٹی کی شادی کے لیے رقم ادھار مانگنے پر 39 سالہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ مظفرگڑھ میں پیش آیا جہاں بیٹی کی شادی کے لیے رقم ادھار مانگنے پر 39 سالہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے جس پر تھانہ محمود کوٹ پولیس نے 3 نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
خورشید مائی نے کہا کہ 19 ستمبر کو اپنی بھانجی کے شوہر سے شادی کے لیے رقم ادھار پر مانگی تھی۔ ملزم نے رقم دینے کے بہانے بلایا اور موٹر سائیکل پر بٹھا کر آبادی سے دور لے گیا۔
خورشید مائی کا کہنا تھا کہ آبادی سے دور لے جانے کے بعد ملزم سعد نے اپنے ساتھیوں سمیت مجھے دبوچ کر زیادتی کی، اس دوران ملزمان کا ایک ساتھی ویڈیو اور تصاویر بناتا رہا۔
خورشید مائی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملزمان کی جانب سے دوران زیادتی تشدد اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔

Advertisement
خورشید مائی کا کہنا تھا کہ مقدمہ کے 7 روز گزرنے کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کر رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملزمان کی عدم گرفتاری پر اہل علاقہ سراپا احتجاج پر ہے۔
خورشید مائی کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب واقعہ کا نوٹس لے کر ملزمان کو فوری گرفتار کروائیں۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئندہ مالی سال کا بجٹ ایف بی آر نہیں بنائے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
خضدار میں آپریشن،فتنتہ الہندوستان کے خواتین کے لباس میں 4 دہشتگردگرفتار
ڈائریکٹر ورلڈ بینک بھی وزارت قومی صحت کی کارکردگی کی معترف
او جی ڈی سی کی بڑی کامیابی، خیرپور میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، کاروبار متاثر ہونے لگا
پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ ختم کرنے کیلئے آئی ایم ایف نے ڈیڈ لائن طے کر دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version