Advertisement

لندن میں پاکستان کی موجودہ معیشت کی صورتحال پر اہم اجلاس منعقد

لندن میں پاکستان کی موجودہ معیشت کی صورتحال پر اہم اجلاس منعقد ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل پروفیشنلز کونسل برطانیہ نے پاکستان کی موجودہ معیشت کی صورتحال پر لندن میں اہم اجلاس منعقد کیا جس کی صدارت انٹرنیشنل پروفشنل کونسل پاکستان کے نو منتخب چیئرمین مرزا اشتیاق بیگ نے کی ہے۔ اجلاس میں پاکستان کی سیاسی اور معاشی صورتحال کو زیر بحث لایا گیا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ اس موقع پر کور کمیٹی کے فیصلے کے ساتھ جناب اشتیاق بیگ کو IPCPAK پاکستان کا نیا چیئرمین نامزد کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل پروفشنل کونسل یو کے کے اراکین نے پاکستان میں اشیاء خوردونوش اور دیگر اشیائے ضرورت کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرزا اشتیاق بیگ نے اوورسیز پاکستانیوں کو روشن ڈیجٹل اکاؤنٹ کی تفصیلات اور اس سے پاکستانی معیشت پر مثبت اثرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

Advertisement
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پاکستان کی معیشت میں اوورسیز پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ اہم کردار ادا کرنے پر زور دیا گیا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں پاکستانی نژاد برطانوی ڈاکٹر امجد علی سید و ڈاکٹر خالد سلیم ماہر نفسیات اور بیرسٹر عمر مرزا، بیرسٹر شاہد خان، سلیمان چودھری و دیگر برطانیہ کے پاکستانی پروفشنلز نے شرکت کی ہے۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version