Advertisement

حکومت کوویڈ 19 وباء کے خلاف ویکسینیشن مہم کو جاری رکھے، وفاقی وزیر اقتصادی امور عمر ایوب خان

وفاقی وزیر اقتصادی امور عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ حکومت کوویڈ 19 وباء کے خلاف ویکسینیشن مہم کو جاری رکھے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر عمر ایوب خان کی صدارت میں کورونا ویکسین کی خریداری کے لیے اضافی فنانسنگ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں ایشیائی ترقیاتی بینک کی ایشیاء پیسیفک ویکسین تک رسائی کی سہولت کے تحت پاکستان کے لیے اضافی سرمائے کے آپشن پرغورکیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیر اقتصادی امور عمر ایوب خان نے کورونا وباء سے بچاؤ کے لیے اقدامات پر بریفنگ دی اور بریفنگ میں آبادی کے بڑے حصے کو ویکسینیشن کرانے کے حوالے سے کوششوں پر روشنی ڈالی۔
وزیر اقتصادی امور نے اجلاس میں کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک اضافی فنانسنگ کی فراہمی کو یقینی بنائے گا۔
عمر ایوب خان نے یہ بھی کہا کہ حکومت کوویڈ 19 وباء کے خلاف ویکسینیشن مہم کو جاری رکھے۔

Advertisement
ذرائع کے مطابق اے ڈی بی کی جانب سے اگست دو ہزار اکیس میں فراہم کیے گئے پچاس کروڑ ڈالر میں سے چالیس کروڑ نوے لاکھ ڈالر ویکسین کی خریداری کے لیے استعمال کیے جا چکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے کوویڈ 19 سے بچاؤ کے لیے کورونا ویکسین مہم کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
Next Article
Exit mobile version