ملتان میں اے سی سٹی کا رات گئے تجاوزات کے خلاف آپریشن

ملتان میں اے سی سٹی نے رات گئے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کی ہدایت پر اے سی سٹی نے رات گئے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لیڈیز پارک گلگشت اور ملحقہ بازاروں میں تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن ہوا ہے۔
ذرائع نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود کی سربراہی میں پختہ تعمیرات گرا دی گئیں اور سامان ضبط کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سڑک پر قائم تندور، شیڈز، کاونڑز سمیت کرسیاں اور سامان قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
Advertisement
اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ ہم تاجر برادری کے تعاون سے بازاروں میں تجاوزات کا مکمل خاتمہ کریں گے۔
خواجہ عمیر محمود نے کہا کہ پارکوں اور بازاروں کے راستوں کو کشادہ کرنے کے لیے آپریشن جاری رکھا جائے گا۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
Advertisement
کورونا وائرس وباء
Advertisement

