Advertisement

بارکھان میں میزل روبیلا کیمپین شروع ہونے کے انتظامات مکمل

بارکھان میں میزل روبیلا کیمپین شروع ہونے کے انتظامات مکمل ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بارکھان میں میزل روبیلا کیمپین 15 نومبر سے شروع ہو گی جس کے انتظامات مکمل ہو گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بارکھان میں یونیسیف اور ڈبلیو ایچ او کے تعاون سے دو روزہ ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالحمید لہڑی، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر ماجد آمین کھیتران، ایم ایس ڈاکٹر مسعود کھیتران، ڈی ایس وی عبدالواحد، ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر مجیب بگٹی، پی پی ایچ آئی سے رفیق بزدار، ڈسٹرکٹ فوکل پرسن حنیف کھیتران، ایم اینڈ ای محمد ایوب، ایاز خان اور قدیرآغا علاوہ یوسی ایم او، علماء کرام اور صحافی برادری شریک تھے۔
ذرائع نے کہا کہ دو روزہ ٹریننگ سیشن میں ٹرینرز حنیف کھیتران، یونس کھیتران، رفیق بزدار، ڈاکٹر مجیب بگٹی و دیگر نے ٹریننگ کے اغراض و مقاصد اور شرکاء کو میزل روبیلا کے ویکسی نیشن کے بارے میں معلومات فراہم کی۔
ذرائع کے مطابق سیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالحمید لہڑی نے کہا کہ میزل روبیلا کیمپین کی کامیابی میں باشعور افراد اپنا کردار ادا کریں، کمیونٹی لیول پر اس مہم کی افادیت اور بچوں کو ویکسی نیشن کے بعد بیماریوں کے حملوں سے بچانے کے فوائد بتائیں جائیں اور گھر گھر اس کیمپین سے متعلق عوام میں شعور بیدار کیا جائے تاکہ مہم کے دوران والدین اور شہری بچوں کو آسانی سے ویکسین کرالیں۔

Advertisement
واضح رہے کہ میزل روبیلا وائرل بیماری ہے جس کی تشخیص ممکن ہے۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version