Advertisement

محکمہ لائیو سٹاک کو اپنی موجودہ لیبز کو اپ گریڈ کرنے کی فوری ضرورت ہے، وزیر زراعت

وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی نے کہا ہے کہ محکمہ لائیو سٹاک کو اپنی موجودہ لیبز کو اپ گریڈ کرنے کی فوری ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی کی زیر صدارت محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ایوان میں منعقد ہوا جس میں صوبائی وزیر لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سردار حسنین بہادر دریشک، ایڈیشنل سیکرٹری (پلاننگ) لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ خالد چوہدری، وزیر اعلی سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ فصیل آصف کے علاوہ پی اینڈ ڈی بورڈ اور محکمہ خزانہ کے افسران نے شرکت کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل سیکرٹری (پلاننگ) لائیو سٹاک نے اجلاس کو محکمہ لائیو سٹاک کی ذمہ داریوں، انفراسٹرکچر و ہیومین ڈویلپمنٹ، نان ڈویلپمنٹ بجٹ، 2021-2022 کے تخصیصی بجٹ، سالانہ ڈویلپمنٹ پروگرام 2021۔22، ڈویلپمنٹ حکمت عملی، بڑے پراجیکٹس پر کام کی رفتار اور محکمے کی اب تک کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی۔
صوبائی وزیر زراعت کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ محکمہ لائیو سٹاک ڈیری بزنس کی افادیت کے پیش نظر اسے کمرشل بنیادوں پر آگے بڑھائے۔
وزیر زراعت پنجاب کا کہنا تھا کہ محکمے کو اپنے پراجیکٹس کے دائرہ کار کو اپ سکیل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ پنجاب میں مویشی پالنے والے اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کر سکیں۔

Advertisement
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر زراعت نے جدید ان وٹرو فرٹیلائزیشن (آئی وی ایف) ٹیکنالوجی کے تحت پنجاب میں جانوروں کے بانجھ پن کو دور کرنے میں کامیابی کے عمل کو سراہا ہے۔
سید حسین جہانیاں گردیزی کا کہنا ہے کہ محکمہ لائیو سٹاک کو اپنی موجودہ لیبز کو اپ گریڈ کرنے کی فوری ضرورت ہے اور اس کے ساتھ چھوٹے جانوروں کے برڈننگ کے پروسس کو بدلنے کی طرف توجہ دی جائے۔
وزیر زراعت پنجاب نے کہا کہ سی پیک کے تحت پنجاب میں جاری منصوبوں کو ڈویلپمنٹ کے ساتھ منسلک کر کے متعین مقاصد کا حصول ممکن ہو سکتا ہے۔
وزیر زراعت پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ محکمہ اپنی ترجیحات کو سامنے رکھتے ہوئے جانوروں کی مقامی ویکسین کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کرے۔
صوبائی وزیر لائیو سٹاک کا کہنا تھا کہ عملی افادیت کے پروگراموں کے آغاز سے ہی محکمہ لائیو سٹاک اپنے طے شدہ اہداف کو حاصل کر سکتا ہے۔ محکمہ لائیو سٹاک کو اپنی پالیسیوں میں تسلسل، استعداد کار بڑھانے اور لینڈ کے بہتر استعمال کی طرف توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔
سردار حسنین بہادر دریشک کا کہنا تھا کہ حکومت ویٹنری یونیورسٹی ڈی جی خان کے لیے قابل اور اہل وائس چانسلر کی تعیناتی کو یقینی بنائے۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
اسرائیل نے سابق سینیٹر مشتاق احمد کو رہا کردیا، 150 ساتھیوں کے ہمراہ اردن پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف دورہ ملائیشیا مکمل کر کے وطن واپس روانہ
کراچی: بھتہ خوری کے واقعات میں تشویشناک اضافہ
بین الاقوامی یونیورسٹی ملائیشیا سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری حاصل کرنااعزازہے، وزیراعظم
پاکستان اور ملائشیا کا 21 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری دو طرفہ تعلقات، تجارت، دفاعی تعاون اور فلسطین کے حق میں یکجہتی کا اظہار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version