Advertisement

پنجاب اسمبلی: ساجد احمد خان بھٹی بلامقابلہ چئیرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی منتخب

 ممبر پنجاب اسمبلی ساجد احمد خان بھٹی بلامقابلہ چئیرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی منتخب ہو گئے ہیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی نے ساجد احمد خان بھٹی کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی  منتخب ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ان کا نام رکن اسمبلی نوابزاودہ وسیم خان بادوزئی نے تجویز کیا تھا جبکہ ملک محمد احمد خان اور خواجہ سلمان رفیق نے تائید کی ہے۔

اس موقع پر چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ ساجد احمد خان بھٹی سلجھے ہوئے پارلیمنٹرین ہیں۔ وہ کمیٹی کے عاملات باہمی مشاورت سے چلائیں گے۔
پرویزالہٰی نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اراکین رانا مشہود احمد خاں، میاں مجتبی شجاع الرحمن، ملک محمد احمد خان،ملک احمد علی اولکھ، خواجہ سلمان رفیق، محمد کاظم پیرزادہ، سمیع اللہ خان، رانا منور حسین، محمد ایوب خان، نوابزادہ وسیم خان بادوزئی اور غلام علی اصغر خان لہڑی کا ساجد احمد خان بھٹی پر اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

Advertisement

ایم این اے چودھری سالک حسین نے ساجد احمد خان بھٹی کو چیرمین منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سید یاور عباس بخاری کے مستعفی ہونے سے خالی تھی۔ سید یاور عباس بخاری نے صوبائی  وزیر بننے کے بعد چیئرمین شپ سے استعفی دے دیا تھا۔

منتخب ہونے کے بعد چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی ٹو ساجد احمد خان بھٹی کا کہنا تھا کہ کامیابی پر اراکین کمیٹی کا شکریہ اد ا کرتا ہوں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version