Advertisement

گنے کی پنجاب سے سندھ کی شوگر ملز کو منتقلی کا معاملہ طول پکڑ گیا

گنے کی سندھ منتقلی کے معاملے پر ظاہر پیر میں انتظامیہ کی غنڈہ گردی دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔

گنے کی پنجاب سے سندھ کی شوگر ملز کو منتقلی پر عدالتی احکامات کے باوجود انتظامیہ گنے کی لوڈنگ رکوانے سے بعض نہ آئی اور اے سی خان پور نے بھاری مشینری کے ہمراہ رات کی تاریکی میں آج دوبارہ ظاہر پیر میں آپریشن کرتے ہوئے زبردستی گنے کی لوڈنگ بند کرا دی جبکہ کسانوں کو بھی گرفتار کرنے کی دھمکیاں دیں۔

دھمکیاں ملنے پر کسانوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے دوسرے روز قومی شاہرہ بلاک کر دی اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

کسانوں کا سراپا احتجاج کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پولیس کی بھاری نفری بھی اے سی کے ہمراہ ہے اور ہمیں گرفتار کرنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔

کسانوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ رحیم یار خان کی شوگر ملز کو گنا فروخت کرنے کے لیے مجبور کر رہی ہے۔ انتظامیہ نے کسانوں  کے بجائے مقامی شوگرملز کے مفادات کا تحفظ اپنا فرض بنا لیا ہے۔

Advertisement

احتجاجی کسانوں کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ کے واضع احکامات ہیں کہ کسان اپنا گنا پاکستان میں جہاں چاہے فروخت کر سکتے ہیں مگر اسسٹنٹ کمشنر خان پور انہیں ضلع رحیم یار خان کی شوگر ملز کو گنا فروخت کرنے کے لیے مجبور کر رہے ہیں۔

انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیراعظم پاکستان عمران خان سے نوٹس لے کر کسانوں کو شوگر مافیا اور مقامی انتظامیہ کے ظلم سے بچانے کی اپیل کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کنیرڈ کالج فار وومین یونیورسٹی کا دورہ، اساتذہ اور طالبات سے خصوصی گفتگو
آزاد کشمیر میں حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، تاریخی معاہدہ طے
عوامی مفاد اور امن ہماری ترجیح ہے، آزاد کشمیر کی خدمت کرتے رہیں گے، وزیر اعظم
معاشی اور اقتصادی اصلاحات کی پالیسی نے معیشت کو نئی سمت دی ، شہبازشریف
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پربھاری جرمانے،ڈی میرٹ پوائنٹس کا نیا نظام نافذ
بھارت کو کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق کا احترام کرنا ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version