Advertisement

کیا پشتون اپنے منتخب ایم این اے کے لیے پرامن احتجاج کرنے کا حق بھی کھو چکے ہیں؟ امیر حیدر

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر امیر حیدر خان نے کہا ہے کہ کیا پشتون اپنے منتخب ایم این اے کے لیے پرامن احتجاج کرنے کا حق بھی کھو چکے ہیں؟

امیر حیدر نے اپنے بیان میں کہا کہ پر امن احتجاج ہر پاکستانی کا حق ہے، سیاسی کارکنان کو مقدموں سے ڈرایا نہیں جا سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ اے این پی بلوچستان کے صدر اصغر خان اچکزئی، منظور پشتین اور دیگر کارکنان بھی اسی طرح پاکستانی ہیں جس طرح اور لوگ ہیں، ایک پر امن احتجاج پر شرکاء یا منتظمین کے خلاف ایف آئی آر سمجھ سے بالاتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس قسم کے اقدامات احساس محرومی اور مایوسی کو جنم دیں گے، ریاست اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کریں۔

حیدر خان نے کہا کہ 80 ہزار پاکستانیوں کے قاتلوں کے ساتھ بات چیت کی جا رہی ہے اور انہیں معافی دینے کی باتیں ہو رہی ہیں، پر تشدد جھتوں کے ساتھ بھی بات چیت کی جا رہی ہے، انہیں پولیس کا خون معاف کرایا جا رہا ہے۔ دوسری جانب پرامن سیاسی کارکنان پر مقدمے درج کیے جا رہے ہیں، ایف آئی آر فوری طور پر واپس لی جائے۔

Advertisement

امیر حیدر خان ہوتی نے مزید کہا کہ کیا ہر کسی کو اپنے حق کے لیے تشدد کا راستہ اپنانا ہو گا؟ پشتونوں کو مزید امتحانات میں نہ ڈالا جائے تو اچھا ہو گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version