نئی نسل کو جسمانی طور پر توانا بنانے کے لیے کھیلوں کو فروغ دینا ضروری ہے، تنویر الیاس

صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ نئی نسل کو جسمانی طور پر توانا بنانے کے لیے کھیلوں کو فروغ دینا ضروری ہے۔
سردار تنویر الیاس نے آل پاکستان سید علی گیلانی میموریل والی بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں کھیلوں کی سہولیات فراہم کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ کھیل ملک و قوم کو جوڑتے ہیں، پاکستانی ٹیم جیتے تو جشن سرینگر میں منایا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خود ہمارے قائد عمران خان نے کھیل کے بعد سیاست میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے۔
سینئر وزیر آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی نے ساری حیات تحریک آزادی کشمیر کے لیے وقف کیے رکھی۔ کوٹلی سہنسہ پلیٹ سیداں والی بال ایونٹ کو سید علی گیلانی کے نام منسوب کرنے پر انتظامیہ کو مبارکباد دیتا ہوں۔
تنویر الیاس کا مزید کہنا تھا کہ پرائیویٹ شعبے کو بھی کھیلوں کے فروغ کے لیے آگے آنا چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

