کراچی ایئرپورٹ پر ہیلتھ کا عملہ لگن اور مستعدی سے فرائض سر انجام دے رہا ہے، فیصل سلطان

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر ہیلتھ کا عملہ لگن اور مستعدی سے فرائض سر انجام دے رہا ہے۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے سینٹرل ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ کراچی ایئرپورٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کیا جس میں ایئرپورٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر طارق نواز نے ان کو ادارے کی کارکردگی اور درپیش چیلنجز پر بریفنگ دی۔
فیصل سلطان نے دورے کے دوران کہا کہ کورونا وائرس سے عوام کو بچانے کے لیے اسٹاف نے دن رات محنت کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم ادارے کی ترقی اور کارکردگی کو بہتر کرنے کے لیے موثر اقدامات اور انٹرنیشنل ہیلتھ ریگولیشنز کی سفارشات پر عمل درامد کو یقینی بنا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

