Advertisement

بلوچستان یونیورسٹی سے لاپتہ ہونے والے طلباء کا اب تک سراغ نہ مل سکا، احتجاج جاری

بلوچستان یونیورسٹی سے لاپتہ ہونے والے 2 طلباء کا اب تک کوئی پتا نہیں چل سکا ہے۔

جامعہ بلوچستان کے مطالعہ پاکستان ڈیپارٹمنٹ کے مبینہ طور پر لاپتہ 2 طالب علم سہیل اور فاسیع کا 18 روز کے بعد بھی تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا جس پر یونیورسٹی کی طلباء کا احتجاج تاحال جاری ہے جبکہ جامعہ بلوچستان میں تدریسی سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں۔

طلباء نے احتجاج کو صوبے سے ملک بھر میں پھیلانے کا عندیہ دیا ہے اور احتجاج پر بیٹھے طلباء سے حکومتی کمیٹی کے مذاکرات اب تک 2 بار ناکام ہو چکے ہیں۔

مظاہرین طلباء کا مطالبہ ہے کہ جامعہ سے لاپتہ کیے گئے دونوں طلباء کو منظر عام پر لایا جائے۔

طلباء کے احتجاج کے باعث جامعہ میں ہونے والے امتحانات تعطل کا شکار ہیں جبکہ تدریسی عمل بھی تاحال معطل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شرم الشیخ، وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں، فلسطین سے یکجہتی کا اعادہ
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
شرم الشیخ، وزیر اعظم اور صدر محمود عباس کی ملاقات، فلسطینی عوام کو خراج تحسین
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version