Advertisement

عوام کو سہولیات فراہم کرنا عمران خان کی اولین ترجیح ہے،ڈاکٹریاسمین راشد

یاسمین راشد

نواز زرداری دجالی ٹولا ملک کے لیے زہر قاتل بن چکا ہے، یاسمین راشد

ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا ہے کہ عوام کو صحت اور تعلیم کے شعبہ جات میں بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کرنا عمران خان کی اولین ترجیح ہے۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیر صدارت محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ میں یونیورسل ہیلتھ انشورنس کی اسٹینڈنگ کمیٹی کا تیسرا اجلاس ہوا۔ ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران پنجاب کی عوام کو یونیورسل ہیلتھ انشورنس کی سہولت فراہم کرنے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا۔

ایڈیشنل سیکرٹری صحت ڈاکٹرآصف طفیل نے اجلاس کے دوران یونیورسل ہیلتھ کوریج کے اقدامات پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق یونیورسل ہیلتھ انشورنس پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی جانب ایک شاندارمنصوبہ ہے۔

ڈاکٹریاسمین راشد  نے کہا کہ عمران خان پنجاب کی تمام عوام کو 31دسمبر2021  سے یونیورسل ہیلتھ انشورنس کی سہولت دینے جارہے ہیں، عمران خان سب سے پہلے لاہوراور راولپنڈی کے تمام خاندانوں کو صحت سہولت کارڈ تقسیم کریں گے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی عوام کو یونیو رسل ہیلتھ انشورنس کی فراہمی کیلئے مزیدہسپتالوں کو ام پینل کیاجارہاہے جبکہ ڈی جی خان اور ساہیوال کی ڈویژنزکے تمام خاندانوں کو یونیورسل ہیلتھ انشورنس کی سہولت فراہم کرچکے ہیں۔

ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ صحت کارڈ کے ڈیزائن اور پرنٹنگ کے معاملات پر تبادلہ خیال کیاگیاہے، عوام کو صحت اور تعلیم کے شعبہ جات میں بین الاقوامی معیارکی سہولیات فراہم کرنا عمران خان کی اولین ترجیح ہے۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کی عوا م کو یونیورسل ہیلتھ انشورنس کی سہولت دے کروزیراعظم عمران خان کا خواب پوراکرنے جارہے ہیں۔

اجلاس میں سیکرٹری محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹراحمدجاویدقاضی،چیئرمین پی اینڈ ڈی عبداللہ خان سنبل،سیکرٹری خزانہ افتخار سہو،ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرآصف طفیل،پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی سے کنسلٹنٹ ڈاکٹرعلی رزاق،ڈائریکٹر محمد منیب ودیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی جبکہ وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت اور سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرعمران سکندربلوچ نے بھی  وڈیولنگ کانفرنس کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version