ضلعی انتظامیہ لاہور کی خسرہ اور روبیلا مہم جاری

ضلعی انتظامیہ لاہور کی خسرہ اور روبیلا مہم جاری ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ذیشان نصر اللہ رانجھا نے نینشنل ہسپتال ڈی ایچ اے میں خسرہ اور روبیلا مہم کے تحت جائزہ لینے کے لیے دورہ کیا۔
17 بچوں کو خسرہ اور روبیلا کے حفاظتی ٹیکہ جات اب تک لگائے جا چکے ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نے ہسپتال انتظامیہ کو داخلی پوائنٹ پر مہم کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ایک آگاہی سٹینڈیز رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
دوسری طرف اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان ندیم نے یو سی 97 ایف سی کچی آبادیوں و فکس پوائنٹ کا دورہ کیا جس میں پتا چلا کہ 41 بچوں کو اب تک حفاظتی ڈوز لگائی جا چکی ہے۔
اس کے ساتھ سوشل موبیلائیزر گھر گھر جا کر عوام الناس کو آگاہی بھی دے رہے ہیں۔
خسرہ اور روبیلا مہم کے تحت 09 ماہ تا 15 سال سے کم عمر کے بچوں کو ٹیکے لگائے جا رہے ہیں۔
ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی ہدایات پر انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے دورے کیے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

