Advertisement

ملک میں مسخروں کی حکومت ہے، حکومت کا سربراہ مسخرا ہے، حافظ حمد اللہ

حافظ حمد اللہ

پی ڈی ایم ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ ملک میں مسخروں کی حکومت ہے، حکومت کا سربراہ مسخرا ہے۔

حافظ حمد اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خاں کی حکومت مسلط حکومت ہے، یہ نااہل اور سلیکٹیڈ حکومت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، ایک انڈے کی قیمت چھ اور آٹھ روپے سے بیس روپے تک چلی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا تھا کہ ان کی حکومت انڈوں سے شروع ہو گی، اب علم نہیں مسئلہ انڈے میں ہے یا مرغی میں۔

حافظ حمد اللہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے ادوار میں مشترکہ اجلاسوں میں متفقہ قانون سازی ہوئی۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ آج فواد چوہدری اور اعظم سواتی الیکشن کمیشن کو گالیاں دیتے ہیں، حالیہ قانون سازی ڈنڈے کے زور پر ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اپوزیشن سے کسی سلسلے میں بات ہی نہیں کرتی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ریاستی دہشتگردی میں ملوث بھارت کا افغان طالبان کے ساتھ گٹھ جوڑ بے نقاب
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
تحریک لبیک کا مریدکے میں پرتشدد احتجاج؛ انتشار پسند مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا
پانی کی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سی او او واٹر کارپوریشن
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
Advertisement
Next Article
Exit mobile version