تجوری ہائٹس کو 4 ہفتوں میں منہدم کرنے کا فیصلہ، تحریری حکم نامہ جاری

سپریم کورٹ کی جانب سے تجوری ہائٹس کو 4 ہفتوں میں منہدم کر کے ملبہ اٹھانے کا فیصلہ سناتے ہوئے تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔
تجوری ہائٹس کے حوالے سے جاری تحریری حکم نامے کے مطابق چار ہفتوں میں پوری عمارت گرائی جائے گی اور ملبہ بھی اٹھایا جائے گا جو کہ 29 اکتوبر سے شروع ہوگا۔
فیصلے میں واضح کیا گیا ہے کہ عمارت کے انہدام اور ملبہ اٹھانے کی نگرانی کمشنر کراچی خود کریں گے۔
اس کیس کے فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ انہدام سے قبل تجوری ہائٹس کی انتظامیہ رجسٹرڈ فائلیں اور سامان نکال لیں جس کی نگرانی کمشنر کراچی کریں گے۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ بکنگ فائلیں کمشنر کراچی کی زیر نگرانی نکالی جائیں ، کمشنر کراچی فائلوں کی مکمل انونٹری بنائیں جس میں بکنگ کرنے والوں کے مکمل پتے اور دیگر حساب درج کیا جائے ، کمشنر کراچی انونٹری مکمل کر کے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائیں ۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ بکنگ کروانے والوں کو تین ماہ میں معاوضہ ادا کیا جائے، تجوری ہائٹس اس فیصلے پر عمل یقینی بنائے، عمل نہ کرنے کی صورت میں تجوری ہائٹس انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News