Advertisement

کاشتکاروں کو پیداوار میں اضافے کیلئے مزید سہولتیں فراہم کریں گے، عثمان بزدار

عثمان بزدار

عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کاشتکاروں کو پیداوار میں اضافے کیلئے مزید سہولتیں فراہم کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے کسان اتحاد کے سربراہ خالد کھوکھر کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی جس میں کاشتکاروں کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں کرشنگ سیزن کا آغاز ہو چکا ہے ، پنجاب میں گنے کی کم از کم قیمت 225 روپے من مقرر کی ہے ۔

 وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ملوں کو گنے کے کاشتکاروں کو پکی رسیدیں دینے کا پابند کیا گیا ہے، گنے کے کاشتکاروں کو ان کی محنت کا پورا معاوضہ دلایا جائے گا-

عثمان بزدار  کا یہ بھی کہنا تھا کہ رحیم یار خان، بہاولنگر اور دیگر علاقوں میں پانی چوری کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہو گی ، پنجاب حکومت رواں برس ڈی اے پی پر 11 ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے۔

Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب  نے کہا کہ کاشتکارو ں کے لئے کھاد کی بروقت فراہمی یقینی بنائیں گے ، مظفر گڑھ میں فش فارمنگ کے لئے رقبے کے استعمال کے حوالے سے پالیسی وضع کر کے کابینہ میں پیش کی جائے گی اور اس ضمن میں کاشتکاروں کے تحفظات کا ازالہ کریں گے۔

عثمان بزدار   کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور کسان کی محنت سے فصلوں کی پیداوار میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ حکومت کے کسان دوست اقدامات سے کاشتکار کو اس کی محنت کا معاوضہ ملا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب   سردارعثمان بزدار نے کاشتکاروں کے مسائل کے حل کے لئے جلد حتمی سفارشات تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے  مزید کہا کہ کاشتکاروں کو پیداوار میں اضافے کیلئے مزید سہولتیں فراہم کریں گے۔

ملاقات میں  خالد کھوکھر نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے دور میں کاشتکار کو اس کی محنت کا پورا معاوضہ ملا ہے۔

کسان اتحادکے سربراہ خالد کھوکھر کا مزید کہنا تھا کہ زرعی پیداوار میں اضافے کے لئے آپ کی پالیسیاں قابل تعریف ہیں، زرعی شعبے پر زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری سے سبز انقلاب آئے گا۔

مشیر حنیف پتافی، سیکرٹریز زراعت، خوراک، صنعت، آبپاشی، ممبر بورڈ آف ریونیو کالونیز، کین کمشنر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شکتی سائیکلون کے اثرات، کوئٹہ میں گرد و غبار کا طوفان، حدِ نگاہ صفر کے قریب
کراچی میں جرائم بے قابو، 9 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 50 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سرکاری کمپنیوں کے سی ای اوز کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ، سینیٹ کمیٹی نے سوالات اٹھا دیے
اقوام متحدہ، مہاجرین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، امیر مقام کا خطاب
ایف پی سی سی آئی کا تجارتی خسارے میں خطرناک اضافے پر اظہار تشویش
Advertisement
Next Article
Exit mobile version