اٹک پمپ کے قریب ویگو جیپ گاڑی میں بم دھماکہ، 01 شخص جاں بحق جبکہ 02 افراد زخمی

اٹک پمپ کے قریب ویگو جیپ گاڑی میں بم دھماکہ ہونے کی وجہ سے 01 شخص جاں بحق جبکہ 02 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں ویگو جیپ گاڑی کو آٸی ای ڈی ڈیواٸس کے زریعے دھماکے سے اڑانے کا معاملہ پیش آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حب چوکی شاکر ہوٹل کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے ویگو جیپ کو میگنیٹک ٹاٸمنگ آٸی ای ڈی ریموٹ ڈیواٸس کی مدد سے بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے حب سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، زخمیوں کی حالت تشویشناک بتاٸی جا رہی ہے۔
پولیس ذرائع نے کہا ہے کہ گاڑی کو دھماکے سے نشانہ بنائے جانے کے دوران جیپ میں سوار اکرم آورانی نامی کاروباری شخصیت اور ضلع آوران کے سیاسی اور سماجی شخصیت حاجی اکرم آورانی جاں بحق ہو گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

