Advertisement

روس کے ساتھ طویل مدتی، دیرپا، کثیر الجہتی تعلقات چاہتے ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ طویل مدتی، دیرپا، کثیر الجہتی تعلقات چاہتے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے روس کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان مسٹر زمیر کابلوف کی ملاقات ہوئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغانستان کی سیکیورٹی صورتحال، مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ روسی نمائندہ خصوصی نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا جبکہ روسی نمائندے نے بارڈر مینجمنٹ کی خصوصی کوششوں، علاقائی استحکام کے کردار پر پاکستان کو  بھی سراہا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ  ملاقات میں روسی نمائندے نے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں بہتری کے لیے کردار ادا کرنے کا عزم کیا۔

Advertisement

ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان تمام علاقائی طاقتوں سے دوطرفہ روایتی روابط برقرار رکھنے کا خواہاں ہے، روس کے ساتھ طویل مدتی، دیرپا، کثیر الجہتی تعلقات چاہتے ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کے لیے عالمی ہم آہنگی ضروری ہےجبکہ افغان عوام کی معاشی بہتری کے لیے مشترکہ کوششوں کی  بھی ضرورت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر سر فہرست
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیاں؛ 18 دہشتگرد ہلاک
کرم میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 7 بھارتی سرپرست خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 6 جوان شہید
ضرورت پڑی تو افغانستان کے اندر جا کر بھرپور جواب دیں گے، خواجہ آصف
تافتان بارڈر پر بلٹ پروف گلاس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version