Advertisement

ای سی پی، ای وی ایم کے ذریعے انتخابات کرانے کا پابند نہیں: سیکرٹری

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے سیکریٹری عمر حامد خان کا کہنا ہے کہ ای سی پی ای وی ایم کے تحت انتخابات کرانے کا پابند نہیں ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم این اے ریاض فتیانہ کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے اراکین کے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے عمر حامد کہا کہ مشینوں پر منتقل ہونے کیلئے بھارت کو 20 اور برازیل کو 22 سال لگے۔ ہمیں ان مشینوں کو چلانے میں بھی کچھ وقت لگے گا۔

سیکرٹری نے مزید کہا کہ بل کی منظوری کے فوراً بعد الیکشن کمیشن کے لیے مشینوں کا استعمال ضروری نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ “ہم مشینوں کو استعمال کرنے کے پابند نہیں ہیں۔ ای وی ایم کے استعمال میں چیلنجز ہیں۔ ہم یقین سے کچھ نہیں کہہ سکتے کہ آیا ای وی ایم کا استعمال اگلے انتخابات میں لاگو ہوگا یا نہیں۔”

Advertisement

عمر حامد نے بتایا کہ عام انتخابات میں استعمال ہونے سے پہلے ای وی ایم کو 14 مراحل سے گزرنا ہوگا۔ اس کے استعمال سے متعلق تین سے چار اور پائلٹ پروجیکٹ ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولنگ سٹیشن پر کتنی الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں ہوں گی اس کا بھی پتہ لگانا باقی ہے۔ ریاستی ادارہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کے لیے بھی کام کر رہا ہے۔

اس موقع پر ایم این اے عالیہ کامران نے کچھ انتہائی دلچسپ سوالات اٹھائے جن میں یہ بھی شامل تھا کہ جن علاقوں میں انٹرنیٹ سروس نہیں ہے وہاں ای وی ایم مشین کیسے استعمال کی جائے گی۔

انہوں نے پوچھا بلوچستان کے لوگ بمشکل ووٹ ڈالنے جاتے ہیں، وہ ای وی ایم پر ووٹ کیسے ڈالیں گے؟

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version