Advertisement

نیب کب کسی کی جائیداد ضبط کر سکتا ہے؟ عدالت نے اصول طے کردیا

نیب

وفاقی حکومت کا نئے چیئرمین نیب کیلئے 2 اہم شخصیات کے ناموں پر غور

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اصول طے کر دیا ہے کہ نیب کب کسی کی جائیداد ضبط کر سکتا ہے؟

بول نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق ڈی جی پارکس کراچی لیاقت قائم خانی کے گھر چھاپے میں بھائیوں اور رشتے داروں کی گاڑیوں کی ضبطگی غیر قانونی قرار دینے سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جستس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل بنچ نے 18 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ نیب صرف وہی جائیداد ضبط کر سکتا ہے جس کا زیر تفتیش کیس سے تعلق ہو۔

عدالت نے فیصلے میں ضبط کی گئیں گاڑیاں واپس نہ کرنے سے متعلق احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قراردیتے ہوئے کہا کہ نیب شاہ رخ جمال اور دیگر کی گاڑیوں کی ضبطگی کا کیس سے تعلق نہیں دکھا سکا۔ تینوں افراد کے اپنے کاروبار ہیں۔ لیاقت قائمخانی کے گھر سے برآمد 8 میں سے پانچ گاڑیوں کی ضبطگی غیر قانونی تھی ۔ احتساب عدالت پانچوں گاڑیاں جلد اپنے اصل مالکان کے حوالے کرائے۔ نیب صرف وہی جائیداد ضبط کر سکتا ہے جس کا زیر تفتیش کیس سے تعلق ہو، ضبط کی گئی جائیداد کا ملزم اور جرم سے تعلق ہونا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ تفتیش کے دوران لیاقت قائم خانی کے گھر اور دیگر جگہوں سے کروروں روپے کے طلائی زیورات اور نوادرات برآمد ہوئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version