Advertisement

سوشل میڈیا پر سی او پی ڈی کے بارے میں آگاہی مہم جاری

سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ کی ہدایت پر سوشل میڈیا پر عوام کو سی او پی ڈی (Chronic obstructive pulmonary disease) کے بارے میں آگاہی دینے کے لیے ویبنار کا انعقاد کیا گیا۔

عمران سکندر بلوچ کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ پوری دنیا میں 17 نومبر کا دن سانس کی نالیوں کے سکڑنے کے مرض سے آگاہی کا دن منایا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں ساڑھے چھ کروڑ سے زائد افراد سی او پی ڈی بیماری کا شکار ہوئے ہیں لیکن خطرے کی بات نہیں ہے کیونکہ یہ مرض قابل علاج ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی او پی ڈی کے بڑھتے ہوئے مرض کی بنیادی وجہ تمباکو نوشی ہے۔

سیکرٹری محکمہ کا کہنا تھا کہ صحت مند طرز زندگی کے حامل افراد سی او پی ڈی کی بیماری سے بچ سکتے ہیں۔

Advertisement

عمران سکندر بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں سی او پی ڈی کی بیماری سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version